تندرستی ہزار نعمت ہے

5

تندرستی ہزار نعمت ہے۔انسان جب صحت مند ہرتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کی بے شمارنعمتوں کا شکر ادا بہت کم کرتا ہے۔انسان جب بیمار ہوتا ہے تو اسے خدا یاد اتا ہے۔جو کے اکژاوقات ایک میں ایسا ہوتا ہے ۔ایسے ہی ہسپتال میں پڑا ہواایک مریض جس کی صحت زیادہ خراب ہوڈاکٹروں کی طرف سے کوئ تسلی بخش جواب نہ ہو تو وہ اس امید میں ہوتا ہے کہ تندرست ہو جاے گا۔اس کی انکھوں میں امید کی کرن ہوتی ہے کہ وہ بھی نارمل انسانوں کی طرح زندگی گزار سکے گا بظاہر تو وہ اس طرح ظاہر کر رہاہوتا ہے کہ امید ابھی بھی ہےلیکن اندرہار چکا ہوتا ہے۔انکھوں میں وہ تجسس،امید اورایسی معصومیت ہے کہ انسان بس محسوس ہی کرسکتا ہے۔جیساکہ ہسپتال میں واڈز ہوتے ہیں وہاں موجود مختلف مریض اپ کو ملیں گے۔ایک تو وہ ہوںگے جو ہر وقت باری تعالیٰ کے زکر اور شکرادا کرنے والے ہونگے۔اس کے بعد جو دوسرے ہوں گے وہ باری تعالیٰ کا شکر بہت کم ادا کرنے والے ہوں گے وہ شکوے کرتے نظرائیںگے جس سے انسان کا حوصلہ پست ہو جاتا ہے۔

جیساکہ قرآن مجید کی سورت  التغابن کی آیات نمبر11 میں باری تعالیٰ ہے

مَآ اَصَابَ مِنْ مُّصِيْبَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ   ۭ وَمَنْ يُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ يَهْدِ قَلْبَهٗ

(کسی کو) کوئی مصیبت نہیں پہنچتی مگر اللہ کے اِذن سے اور جو اللہ پر ایمان لاتا ہے وہ (اللہ) اُس کے دل کو ہدایت عطا فرماتا ہے

انسان خطاءکا پتلہ ہے  وہ  دنیا کی رنگینی میں اتنا گم ہو چکا ہے  کہ باری تعالیٰ کی طرف سے کوئی آزمائش ا جائے تو  بجائے اس ذات کی طرف  رجوع کرنے کےآہ و زاری کرنے لگ جاتا ہےجو کہ باری تعالیٰ کو سخت ناپسند ہے۔خدا ہمیشہ صبر کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔

Picture Credit Goes to www.Unsplas.com

ہسپتال میں مریض ایک دوسرے کا سہارا ہوتے ہیں ایک دوسرے سےبات چیت ہوتی رہتی ہے مشورا سنت ہےاور نیک مشورا ایک امانت ہے۔ایک مریض جو خود تو اس ہسپتال میں علاج کے لیے ایا ہو اور  دوسرے کو غلط مشورا دے  کہ یہ ہسپتال ٹھیک نہیں یہ مہنگا ہے   اور ہسپتال ہے وہاں چلے جاو۔جو مریض پہلے سے ستایا ہوا ہوتا ہےوہ ان  باتوں سے مزیدپریشان ہو جاتا ہےاور دوسرا وہ مریض جو ایسی مرض میں مبتلاہو جس کی اخری امید  وہی ہسپتال ہو  باقی تمام  ڈاکٹروں اور ہسپتالوں  مایوس ہو کے آیا ہو اس کےاندر کیا گزرے گی ۔وہ مریض جس نے غلط مشورا دیا اس کا کیا بنا۔وہ اور دوسرا دونوں مریضوں کا ایک  ہی دن اپریشن ہوا ۔خدا  کی کرنی دیکھیں۔وہ جس کو غلط مشورا دے رہا تھااس کا الحمد اللہ آپریشن کامیاب ہوا  3دن کے بعد  ہوش اگیا اور وہ جو غلط  دے رہا تھا اس کو 7دن تک ICUمیں رہا  دوبارہ آپریشن کرنا پڑا اور کئی دن تک رہا۔پہلے تو انسان کو چاہے کہ کسی کو مشورا نادےاگر دے تو صحیح دے نہ کے غلط

خلاصہ

تندرستی ہزار نعمت ہے۔انسان کو ہر وقت اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہے جتنا بھی کریں کم ہے کیا یہ احسان کم ہے  کسی تکلیف کے صبح اٹھتے ہو۔

جیسا کہ قران مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے

وَاِذْ تَاَذَّنَ رَبُّكُمْ لَىِٕنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِيْدَنَّكُمْ وَلَىِٕنْ كَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِيْ لَشَدِيْدٌ    Ċ۝

اور (یاد کرو) جب تمھارے ربّ نے آگاہ فرمایا کہ اگر تم شکر کرو گے تو یقیناً میں تمھیں اور زیادہ عطا فرماؤں گا اور اگر تم ناشکری کروگے (تو) یقیناً میرا عذاب بہت ہی سخت ہے۔